نواز شریف کا عید کے بعد پنجاب کے دورے کرنے کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف نے سیاست سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے رمضان المبارک کے بعد صوبہ بھر میں دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید متحرک کریں گے۔

نوازشریف پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، احسن اقبال نے رمضان المبارک کے بعد نواز شریف کے مختلف صوبوں کے دورہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی، اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے