قبائلی طلبہ کا مختلف شہروں کا مطالعاتی دورہ

پشاور : فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لئے مطالعاتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔

۔ خیبر، اورکزئ، مہمند اور باجوڑ سے تعلق رکھنے والے 80 طلباء کو پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور ایبٹ آباد میں مختلف مقامات کی سیر کروائی گئی۔

قبائلی طلباء نے پشاور میں واقع تاریخی قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا۔ اور اس تاریخی اہمیت کے حامل قلعہ اور اس میں قائم میوزیم کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

راولپنڈی میں طلباء کو آرمی میوزیم کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تاریخ، کارناموں، شہداء اقر غازیوں کی قربانیوں اور ملک کے دفاع کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔طلباء نے اسلام آباد میں پاکستان مونیومنٹ اور فیصل مسجد کا دورہ کیا۔

مطالعاتی دورہ کے دوران طلباء نے مری میں مال روڈ اور نتھیاگلی کی سیر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ مطالعاتی دورہ کے آخری مرحلے میں طلباء کو ایبٹ آباد میم قائم پاکستان ملٹری اکیڈمی اور آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔

مطلعاتی دورہ کا اہتمام کرنے پر قبائلی طلباء نے فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے دوروں کا اہتمام جاری رکھا جائے اور طلباء کو پاکستان کے دیگر شہروں کی بھی سیر کروائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے