مولانا حامد الحق حقانی پر خود کش حملہ فتنہ الخوارج کی مذموم کارروائی

اکوڑہ خٹک : دارالعلوم حقانیہ میں خود کُش حملہ فتنہ الخوارج اور انکے سر پرستوں کی مذموم کارروائی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کُش حملہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کیا۔خود کُش حملے میں مولانا حامد الحق حقانی کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مولانا حامد الحق حقانی نے گزشتہ ماہ رابطہ عالم اسلامی کے تخت ہونے والی کانفرنس میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا۔

مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کو بھی خلاف اسلام قرار دیا تھا۔ اس بیانیے پر مولانا حامد الحق کو دھمکیاں بھی دی گئی تھی۔

نماز جمعہ کے دوران دھماکا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے فتنہ الخوارج، انکے پیروکاروں اور سہولتکاروں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے