لاہور : ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
