چین امریکا تجارتی جنگ ، خام تیل کی قیمت اگست 2021 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

واشنگٹن : چین اور امریکا کی معاشی جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

عالمی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 68.85ڈالر ہوگئی ہے جواگست 2021کے بعد خام تیل کی کم ترین سطح ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین امریکا تجارتی جنگ اوراوپیک کی جانب سے 25اپریل کے بعد پیداوارمیں اضافہ کی خبروں کے بعد برینٹ کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تجارتی پابندیوں سے اقتصاد ی نمومیں کمی کاامکان ہے جس سے توانائی کی طلب میں کمی آسکتی ہے۔ ڈبلیوٹی آئی کی قیمت 66.79ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے