مہنگا ہونے کی ہیٹرک کے بعد سونا 3000روپے سستا

رواں کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمت میں تین روز مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔۔ پیر سے بدھ تک ایک تولہ سونا 7000 روپے مہنگا ہوا۔۔

صرافہ بازار میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 3000 روپے کمی آئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا۔۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر سستا ہوکر 2912 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔

پاکستان میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2571 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے رہی

22 قیراط کا 10 گرام سونا 2359 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار 919 روپے کا ہو گیا

24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 3369 روپے جبکہ 24 قیراط کی 10 گرام چاندی کی قیمت 2888 روپے پر مستحکم رہی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے