رواں ہفتےاسٹاک مارکیٹ میں 1148پوائنٹس اضافےپر 145 ارب روپے منافع

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے ٹریڈرز نے بڑی سرمایہ کاری کی۔۔۔ شرح سود میں کمی کی توقعات اور آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات پر مثبت پیشرفت کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا۔۔۔

رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی،،،100 انڈیکس میں 1148 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا

ہفتے کے آغاز پر انڈیکس ایک لاکھ 13ہزار 251 پوائنٹس پر تھا۔۔ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 399 پر بند ہوا

سرمایہ کاروں نے ایک ہفتے میں 145 ارب روپے منافع کمایا

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13ہزار 980 ارب سے بڑھ کر 14ہزار 125 ارب روپے رہی

اس ہفتے مارکیٹ میں ایک ارب 45 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 91 ارب روپے میں طے پائے

رواں ہفتے 53لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔۔ فارن انویسٹرز نے 2کروڑ 36لاکھ ڈالر کے حصص خریدے

2کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے گئے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے