ناتجربہ کاری اور غیر پیشہ ورانہ تربیت بھارتی فضائیہ کو لے ڈوبی،دو دن میں 2جنگی طیارے تباہ

بھارتی فضائیہ خستہ خالی کا شکار، ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے ۔بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر صرف 30 تک رہ گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں۔ ۔

7 مارچ 2025 کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا ،،میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے علاقے رائے رانی پور میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ میں شامل جیگوار جہاز انتہائی پرانے ہیں اور تکنیکی مسائل کی وجہ سے گزشتہ سالوں میں کئی مرتبہ کریش ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش میں جبکہ نومبر 2024 میں MiG-29 لڑاکا طیارہ اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔ ان حادثات کے بعد بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات عائد ہوچکے ہیں۔

دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ میں جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر صرف 30 تک رہ گئی ہے جو 2025-26 تک 28 تک گر سکتی ہے۔۔۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے مؤثر دفاع کے لیے اسکواڈرنز کی کم سے کم تعداد 42 ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے ، اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں

یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے، بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں،
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے ،، مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں اوران مسلسل حادثات کے باوجود، مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے