بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور وکلاء میں تکرار،نعیم پنجوتھہ کو کھری کھری سنا دیں

اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور وکلاء کے درمیان تکرار ۔۔۔۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا وکلاء نے اب تک بانی پی ٹی کیلئے کیا کیا ہے؟۔۔۔ بھاری فیسیں بٹور رہے ہیں اور عدلیہ سے اب تک عمران خان کیلئے کیا ریلیف حاصل کر پائے ہیں؟؟؟


بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے داخلی گیٹ سے نکلتے ہوئے علیمہ خان کی وکلاء کیساتھ تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ علیمہ خان نے بشری بی بی کے فوکل پرسن نعیم پنجوتھہ و دیگر وکلاء کو کھری کھری سنا دیں کہا کہ آپ نے ابتک بانی کیلئے عدالت سے کیا ریلیف حاصل کیا ہے؟ پٹیشنز دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجہ اور سلمان صفدر کے پاس ہے ان کے علاؤہ کوئی اور وکیل اپنے طور پر پٹیشن دائر نہیں کرے گا ۔۔


اڈیالہ جیل کے گیٹ پانچ پر وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے صرف وہی ملاقات کرے گا جسے کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو، ذمہ داری کے علاؤہ کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا، آپ لوگوں نے کیا ڈرامہ لگایا ہوا ہے ہر بندہ صرف ملاقات کیلئے جیل آتا یے،

علیمہ خان نے نعیم پنجوتھہ سے سوال کیا کہ آپ بشری بی بی کے فوکل پرسن ہیں آپ کس کس سے ملتے ہیں؟ جواباًْ نعیم پنجھوتہ نے کہا کہ میں کسی سے نہیں ملا، جس سے ملا ہوں آپ بتائیں۔علیمہ خان نے نعیم پنجھوتہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں جس پر نعیم پنجوتھہ نے کہا میں بدتمیزی نہیں کر رہا، ہم جیلیں بھگت کر آئے، ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔ علیمہ خان نے غصے سے کہا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر موقعہ پر موجود وکلاء نعیم پنجھوتہ کو پکڑ کر سائیڈ پر لے گئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے