آذربائیجان نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کر دیئے۔۔ دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، طارق فاطمی اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدرالہام علیوف سے ملاقات کو بہترین اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی۔