معاشی پالیسی میں مشاورت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں:تاجروں کی شہباز شریف سے ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے صدور کی ملاقات،

تاجروں نے معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی تعریف کی اور مشاورتی عمل کا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا۔۔۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں اور متعلقہ سیکریٹریز کو چیمبرز آف کامرس سے مشاورت کے بعد انکی تجاویز پر پالیسی اقدامات کا لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔۔۔

تاجروں کے وفد نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت معاشی استحکام کا حصول پہلا زینہ ہے، ملکی ترقی کا سفر اب شروع ہوا ہے. معیشت کی ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے.

وزیرِ اعظم نے کہا کاروباری برادری کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت آپکا بھرپور ساتھ دے گی. پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا. حکومت کاروباری برادری کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے.

وزیراعظم نے کہا ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور دیگر اصلاحات کی بدولت کاروباری برادری کو سہولت فراہم کر رہے ہیں. فیس لیس کلیئرئنس سسٹم سے بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس کے وقت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے. تاجر برادری حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے سسٹم میں اصلاحات پر اپنی تجاویز دے.

تاجر برادری نے کہا وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔۔

کاروباری برادری کو مشاورتی عمل بالخصوص بجٹ کے مشاورتی عمل میں شامل کرنا خوش آئند ہے، اس پر وزیرِ اعظم کے مشکور ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے