جعفر ایکسپریس:دہشت گردوں نےخواتین،بچوں،بوڑھوں کو انسانی ڈھال کیلئے یرغمال بنایا:ترجمان پاک فوج

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کی جوابی کارروائی اور یرغمالی مسافروں کی رہائی پر پاک فوج کے ترجمان نے تفصیلات جاری کر دیں۔۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر سبی کے قریب بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے حملہ کیا۔۔۔

دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کے بعد ٹرین کا کنٹرول سنبھال لیا۔۔۔۔ دہشت گردوں نے مسافروں بشمول خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے یرغمال بنایا۔۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر آپریشن کا آغاز کیا ،۔۔کلیئرنس آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21 بے گناہ شہری شہید کر دیا۔۔۔

آپریشن میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔۔۔

دہشت گردوں کو افغانستان سے براہ راست ہدایات مل رہی تھیں۔۔۔

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔۔۔

پاکستان نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا ہے۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔۔۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔۔۔معصوم شہریوں اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے