سانحہ جعفر آباد : دہشت گردوں کی غیرملکی اسلحہ سے لیس تصاویر منظر عام

بولان : جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنائے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ فائنل کلیئرنیس آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق 12 مارچ کو دوران فائنل کلیئرنیس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کے دہشت گرد ٹرین کے ارد گرد مارے گئے۔

واضح رہے کہ گیارہ مارچ کو دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس کو روک کر مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا سیکورٹی فورسز نے 36 گھنٹے تک آپریشن کیا جس کے دوران 33 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 21 مسافر اور 4 ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے