تنازع کی جڑ کو ختم کئےبغیر جنگ بندی معاہدہ بےمعنی ہو گا:پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نےکہا ہے یوکرین کے ساتھ تنازع کی جڑ کو ختم کئے بغیر جنگ بندی معاہدہ بے معنی ہو گا۔۔۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔۔

روس خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ جنگ بندی کے تمام لوازمات پورے کئے جائیں۔۔

امریکی کی ثالثی میں جنگ بندی مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکی اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر اس تنازع کو جڑ سے ختم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ روس خود بھی جنگ بندی چاہتا ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ تنازع کی اصل وجہ کو جانا جائے۔۔

امریکی صدر نے پیوٹن کی تجویز پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے تحفظات دور کئے جائیں گے تاکہ خطے میں امن کو فروغ ملے۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے