پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے دور کا آغاز۔۔۔۔ وزارت خزانہ نے پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام کا اعلان کر دیا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہوں گے۔۔۔
کونسل کے بورڈ ممبران میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، وفاقی سیکرٹری قانون اور سیکرٹری آئی ٹی شامل ہیں۔۔
وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کونسل کے سی ای او مقرر کئے گئے ہیں۔۔۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا دنیا تیزی سے ڈیجیٹل فنانس کی طرف بڑھ رہی ہے۔۔پاکستان کرپٹو کونسل جدیدیت کے فروغ اور مالیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔۔ہم ایک ذمہ دار اور ترقی پسند کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔۔
