سانحہ جعفر ایکسپریس کےشہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ ادا،گورنر پنجاب کی شرکت

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید لانس نائیک عثمان کی نمازجنازہ میں شرکت۔ آبائی شہر اعوان پور فتح جنگ میں ہونے والی نماز جنازہ میں عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لانس نائیک عثمان شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔۔۔۔


سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید لانس نائیک عثمان کی نماز جنازہ کے بعد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گلے لگایا اور دلاسہ دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جا نوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمارے بچوں کو یتیم ہو نے سے بچا رہے ہیں، پاک فوج کو جعفر ایکسپریس ٹرین جیسے دہشتگردی کے منصوبے کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کر تا ہوں، ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسزکے شہداء کے اہل خانہ کے لئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انڈیا اور افغانستان جیسے ممالک میں دہشتگردی کے منصوبے بنائے جاتے ہیں جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے