حماس اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں دینےاور امریکی شہری کی رہائی پر آمادہ

حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو یرغمال بنائے گئے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔۔

حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر تیار ہے، اس کے ساتھ ہی دوہری شہریت رکھنے والے 4 افراد کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی۔

حماس نے کہا کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی جسے اس نے ’ذمہ دارانہ اور مثبت انداز میں‘ قبول کیا۔ 

حماس کی جانب سے کہا گیا کہ ’تحریک مکمل طور پر مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تمام امور پر جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، تاہم قابض اسرائیلی فوج کو اپنی ذمہ داریوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا‘۔

قبل ازیں حماس کے عہدے دار حسام بدران نے کہا تھا کہ تنظیم جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے لیکن اگر اسرائیل متفقہ شرائط سے انحراف کرتا ہے تو مذاکرات دوبارہ صفر پر آ جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے