پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک اور اے پی ایس سانحہ ہونے سے روک دیا۔۔۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےجعفرآباد ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔۔۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف ہے۔۔۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افسوس ہوا کہ وزراء نے ٹویٹ کا سہارا لے کر پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔
پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہم پاکستان کی بقا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔۔ یہی عمران خان کی خواہش ہے یہی اس کمرے میں بیٹھے سب لوگوں کی خواہش ہے
