برطانیہ میں بھی سرکاری ملازمتوں میں کمی کا فیصلہ ، نیشنل ہیلتھ سروس ختم کرنے کا اعلان

لندن:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بیوروکریسی کی افراد ی قوت میں کمی لانے کے لئے حکومتی ادارے نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ کو ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز مشرقی انگلش شہر ہل کے دورے کے موقع پر انگلینڈ کے شہر ہل کے دورے کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی میں کمی لانے کے لئے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری ایمانداری سے برطانوی عوام کو یہ نہیں بتا سکتا کہ وہ اپنا پیسہ بیوروکریسی پر کیوں خرچ کریں۔ یہ رقم نرسوں، ڈاکٹروں، آپریشنز، جی پی کی تقرریوں پر خرچ کی جا سکتی ہے اور ہونی چاہیے۔ لہذا ہم بیوروکریسی کو ختم کرنے جا رہے ہیں، حکومت کی توجہ کام کرنے والے لوگوں کی ترجیحات پیسے کو فرنٹ لائن پر منتقل کرنے پرہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب وہ ملک کی عوامی خدمت کو مزید تیز بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔کیئر سٹارمر کے مطابق مصنوعی ذہانت کا استعمال اور برطانیہ کی سول سروس کو کم کرنے سے حکومت کو سالانہ 45 بلین پاؤنڈز (58.3 بلین ڈالر یا 53.5 بلین یورو) کی بچت ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے