دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب، عسکری قیادت بریفنگ دے گی

اسلام آباد : بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بڑھتے دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ کے لیے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بارے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کردی گئی ہے جبکہ اجلاس اِن کیمرہ ہوگا۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا اور پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے