کسی اچھی اور بڑی خبر کے انتظار میں اسٹاک مارکیٹ 1600پوائنٹس گنوا بیٹھی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا دوسرا روز ۔۔۔۔ سرمایہ کار مالیاتی پالیسی کے منتظر دکھائی دیئے۔۔۔۔ حصص بازار کسی اچھی اور بڑی خبر کا متلاشی رہا ۔۔۔۔ ٹریڈرز نے پرانی پوزیشنز کلیئر کرنے کیلئے فروخت کا دباؤ بڑھا دیا ۔۔۔۔۔

بینکوں، مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے نکلنا شروع کر دیا۔۔۔ 1600 پوائنٹس کی شدید مندی۔۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا ۔۔۔۔۔

مارکیٹ میں 74 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 24 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کار 214 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار ارب روپے پر آ گئی۔۔۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے