قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس،سیکیورٹی کے سخت اقدامات

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی غیر معمولی اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی ہے۔ صرف ضروری اسٹاف کل ڈیوٹی پر حاضر ہو گا۔

ملک کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت قومی سلامتی کے پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلیٰ فوجی قیادت بھی اجلاس میں کمیٹی کو ملک کی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دے گی۔

اجلاس میں صرف ان پارلیمنٹیرینز اور ممبرز قومی اسمبلی کو شرکت کی اجازت ہو گی جن کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔۔

اجلاس کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔۔۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔۔عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی

اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔۔اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی۔۔خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے