ملک کےصنعتی شعبے کی پیداوار بدستور ریڈ زون میں ہے:ادارہ شماریات

درآمدی خام مال میں اضافے اور روپے کی قدر مستحکم رہنے کے باوجود پاکستان کے صنعتی شعبے کی پیداوار میں بہتری نہیں آ رہی ہے ۔ ادارہ شماریات نے جنوری میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

جنوری 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار منفی 1.22 فیصد رہی ۔۔ رواں مالی سال کے سات ماہ میں بھی انڈسٹریل گروتھ ریڈ زون سے باہر نہ آ سکی۔۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی 1.78 فیصد رہی۔۔۔

حالیہ 7 ماہ میں شرح سود میں 10 فیصد کی غیر معمولی کمی آئی۔۔ بینک قرضے سستے ہو گئے لیکن اس کے باوجود صنعتی شعبے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔

دسمبر 2024 کے مقابلے میں جنوری میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔

ادارہ شماریات کے باوجود جنوری میں چینی کی پیداوار 16 فیصد کم رہی۔۔ فرٹیلائزر کی پروڈکشن میں 7.57 فیصد کمی آئی۔آئرن اینڈ اسٹیل کی پیداوار میں 11.52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔۔

جنوری میں کاٹن یارن کی گروتھ 8.52 فیصد رہی۔۔گارمنٹس کی پیدوار میں 15.05 فیصد اضافہ ہوا۔۔ پیٹرولیم پروڈکٹس کی پیداوار 19.59 فیصد بڑھ گئی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے