روس اور یوکرین کے درمیان 175 / 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ، ماسکو نے تصدیق کر دی

0

روس اور یوکرین نے 175 اور175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ مکمل کر لیا ہے، جس کی تصدیق روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز کر دیامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔روس نے 22 شدید زخمی یوکرینی فوجیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا، جنہیں فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔رہا ہونے والے روسی فوجیوں کو بیلاروس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ جلد روس واپس جائیں گے.

یہ تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی مذاکرات میں ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

بین الاقوامی ثالثی کوششیں جاری
پہلے بھی متعدد قیدیوں کے تبادلے ہو چکے ہیں
جنگ کے مکمل خاتمے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا

اگرچہ قیدیوں کا یہ تبادلہ ایک مثبت پیش رفت ہے، لیکن یوکرین اور روس کے درمیان جنگی کارروائیاں تاحال جاری ہیں، اور مستقل جنگ بندی کے امکانات ابھی تک واضح نہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.