راولپنڈی اور اسلام اباد بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔راولپنڈی مغل مارکیٹ کے قریب سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی۔۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ ائی نائن پر حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد حمزہ اور رومان گرفتار کر لیا گیا۔۔
دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔۔ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام اباد میں احساس مقامات پر دہشت گردی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے
ترجمان کے مطابق دہشت گرد افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔۔دہشت گردوں سے دستی بم ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ چند ماہ قبل تھانہ ائی نائن پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ بھی انہوں نے کیا تھا۔۔