پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔۔ بیلک کیپس کے ہاتھوں دو ٹی 20 ہارنے کے بعد گرین شرٹس تیسرا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔۔
نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں ناتجربہ کار شاہینوں کو سیریز کی پہلی فتح کی تلاش
ماضی میں آکلینڈ کے ایڈن پارک گراونڈ میں دونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے ہوئیں ۔۔۔ تین بار بلیک کیپس اور دو بار گرین شرٹس کامیاب رہے۔۔۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی کل 21 مارچ کو کھیلا جائے گا۔۔۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
دوسری طرف لاہور میں ون ڈے سکواڈ کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔۔۔ قومی ون ڈے سکواڈ نے لاہور میں پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی۔