26نومبر احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113 کارکنان پولیس کے حوالے

26 نومبر احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے دائر ملزمان کی حوالگی کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے منظور کی۔ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ۔


پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد پولیس کی درخواست پر اٹک جیل سے طلب کر کے اے ٹی سی راولپنڈی پیش کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے گرفتار 54 اور 59 کارکنان کو اسلام آباد کے دو مختلف تھانوں کی پولیس کے حوالے کیا گیا، اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے گئے ملزمان کی مجموعی تعداد 113 ہے۔۔

وفاقی پولیس کی جانب سے دائر ملزمان کی حوالگی کی درخواست انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے منظور کی۔۔ ملزمان کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا۔۔ ملزمان کو راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر اے ٹی سی اسلام آباد پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے