ڈی آئی خان:معصوم بچے کےاندھے قتل کا معمہ حل،سگی ماں قاتل نکلی

ڈیرہ اسماعیل خان سٹی سرکل پولیس کی کامیاب اور بروقت کارروائی، معصوم بچے کے اندھے قتل کیس کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل، بچے کے قاتل سوتیلے باپ اور سگی ماں گرفتار، پولیس نے اصل ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیس کا معمہ حل کردیا۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے معصوم بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی طیب جان و ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی۔۔

ایس ایچ او کینٹ عظیم اللہ وزیر، انچارج انوسٹی گیشن تنویر احمد سمیت دیگر افسران و جوان شامل تھے۔ ٹیم نے اس اندھے قتل کیس کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا اور قتل کے مرکزی کردار مقتول بچے کے سوتیلے والد طاہر حسین اور سگی ماں کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی طیب جان نے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او کینٹ سردار عظیم وزیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچے کے سوتیلے باپ نے تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس نے گھلا گھونٹ کر اپنے سوتیلے بچے کا قتل کیا۔

بچے کی ماں نے نعش کو عیدگاہ کے قریب رکھا اور دونوں میاں بیوی فرار ہو گئے۔ اس واقعہ سے علاقہ میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ میں پولیس نے نہایت جان فشانی سے کام کیا اور قتل کے اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیس کا معمہ حل کر لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے