بنوں میں پاک فوج کی جانب سے خصوصی افراد میں امدادی پیکجز کی تقسیم

بنوں میں پاک فوج کا خصوصی افراد کے لیے فلاحی اقدام۔۔ مستحقین میں امدادی پیکجز تقسیم کئے گئے۔۔

پاک فوج کی مقامی بریگیڈ کی جانب سے خصوصی افراد کی مدد کے لیے 100 نابینا افراد میں امدادی پیکجز تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر نوید احمد نے خصوصی افراد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا لازمی اور قابلِ قدر حصہ ہیں۔

پاک فوج ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ تقریب کے دوران بریگیڈ کمانڈر نے خصوصی افراد سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہمراہ آئے بچوں میں نقدی بھی تقسیم کی۔ ا

س موقع پر خصوصی افراد نے پاک فوج کے اس انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور اسے ایک قابل تقلید مثال قرار دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے