ارتھ آور:ملک بھر کی تمام سرکاری عمارتوں کی ایک گھنٹے کیلئے بند

زمین سے محبت کے اظہار کیلئے پاکستان میں ارتھ آور کا آغاز ہوگیا۔

ارتھ آور کے موقع پر پارلیمنٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹیں بند کردی گئیں۔ ایوان صدر، پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کی غیرضروری لائٹس بند ہیں۔

ارتھ آور پر لائٹس ایک گھنٹے کےلیے بند کی گئی ہیں۔

خیال رہےکہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصدکرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانےکے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے