ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شرط لگا کر چوہے کی گولیاں کھانے والے 2 نوجوان جاں بحق

ٹوبہ : ٹو بہ ٹیک سنگھ میں شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانےوالے2نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شرط لگا کر چوہے مارگولیاں کھانے والے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں نے آپس میں شرط لگائی تھی کہ چوہے مارگولیاں جعلی ہیں، گولیاں کھاتے ہی دونوں نوجوانوں کی حالت غیر ہوگئی اور کچھ ہی دیر میں وہ دم توڑ گئے۔

دریں اثنا نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے