پاکستان کے نمائندہ خصوصی برایے افغانستان صادق خان نے افغان حکومت کے اہم وزراء سے کابل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔۔
صادق خان نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔۔ ملاقات افغانستان کے دارلحکومت کابل میں ہوئی
صادق خان نے سماجی رابطے کی ایپ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔
خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی سے ملاقات کی تفصیلات جاری کی۔۔ انہوں نے کہا ہم نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ ساتھ راہداری اور رابطے کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔۔
