پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی
برطانیہ کے براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے اپنا سب سے بڑا 400 سیٹر بوئنگ 777 تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔۔


پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے حکام کو برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارہ مکمل تیار رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔۔


پی آئی اے پر پانچ سال سے لگی برطانیہ میں پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔۔۔ برطانیہ کی ایئر ایوی ایشن اتھارٹی 25 مارچ سے پی آئی اے کو دوبارہ پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دے گی۔۔


پی آئی اے برطانیہ کے تین شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔۔ برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے خاتمے کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے برطانوی حکام آئندہ چند روز میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرینگے۔۔


فرانس نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔۔اب برطانیہ میں چند دن میں پاکستانی ایرلائنز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے،
برطانیہ میں پروازوں پر پابندی سے پی آئی اے کو 120 ارب روپے زائد نقصان سہنا پڑا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے