آئی ایم ایف رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس کم کرنے پر رضامند، پاکستان کے ساتھ آن لائن مذاکرات جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی پوری کوشش ہے کہ آئندہ ہفتے معاہدے کو حتمی شکل دے دی جائے۔۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس، توانائی، نجکاری اور اخراجات پر معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز پر کام کیا جا رہا ہے۔۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی پر ٹیکس میں 2 فیصد کی کٹوتی کی تجویز پر آئی ایم ایف نے اصولی اتفاق کر لیا ہے۔۔ریئل اسٹیٹ پر زیادہ ٹیکس سے سرمایہ بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ ہے

ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی یکم اپریل سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔تاہم پراپرٹی فروخت کرنے والوں پر ٹیکس کی موجودہ شرح لاگو رہے گی۔۔

اس کٹوتی سے ایف بی آر کو ملنے والا ودہولڈنگ ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم ہونے پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔۔اس ٹیکس کا محصولاتی ہدف عید کی چھٹیوں میں طوالت سے بھی متاثر ہوگا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے