اسلام آباد : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر مئی میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے ۔ملائیشیا مشرق بعید کے ممالک کی تنظیم آسیان کا رواں سال کےلیے چیئرمین ہے۔
پاکستان میں ملائیشیا کے کمشنر داتوا ظہر مزلان نے کہا کہ علاقائی تنطیمیوں کے فروغ کےلیے پڑوسی ممالک میں کشیدگی سے پاک تعلقات کا ہونا ضروری ہے ۔داتو محمد اظہرمزلان نے توقع ظاہر کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مجوزہ دورے سے پاک ملائیشیا برادرانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
اس سے قبل آئندہ ماہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح وفد ملائیشیا جائے گا ۔ملائیشیا کمشنر نے گذشتہ اکتوبر میں ملائشین وزیر اعظم انوار ابراہیم کے دورہ پاکستان کو مفید اور ثمر آوار قرار دیا انہوں نے یاد دلایا کہ رواں سال آسیان کی دسویں سالگرہ پر آسیان چیمپئن شپ کے انعقاد کو نہایت اہم قرار دیا ۔
