میاں بیوی کی مالی حیثیت برابر ہے تو شوہر نان نفقہ دینے کا پابند نہیں: بھارتی سپریم کورٹ

نئی : بھارت کی سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کی جانب سے اپنے شوہر سے نان نفقہ (مینٹیننس) کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کیس میں دونوں میاں بیوی کی مالی حیثیت کو برابر قرار دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جب دونوں فریقین کی آمدنی یکساں ہو تو نان نفقہ دینے کی ضرورت نہیں ۔یہ مقدمہ دو اسسٹنٹ پروفیسرز کے درمیان قانونی تنازع سے متعلق تھا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد نان نفقہ طلب کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اگر میاں بیوی دونوں پیشہ ورانہ طور پر خود کفیل ہیں اور ان کی آمدنی میں کوئی نمایاں فرق نہیں تو نان نفقہ کا مطالبہ جائز نہیں ٹھہرتا۔ عدالت نے اسے مساوی طور پر قائم (equally placed) قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کا مقصد عورت کو بے سہارا حالت سے بچانا ہے، نہ کہ مالی برابر ی کی کوشش کرنا۔

اس فیصلے کو ماہرین قانون نے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے، کیونکہ اس سے نان نفقہ سے متعلق روایتی سوچ میں تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ہر کیس کو انفرادی حالات کے تناظر میں دیکھا جائے گا لیکن جہاں دونوں فریقین خود مختار ہوں، وہاں اضافی مالی امداد کی ضرورت نہیں پڑتی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے