عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔۔۔ لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 3015 ڈالر میں ٹریڈ کر رہا ہے۔۔۔
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپے کا ہو گیا
24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا جو 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے میں فروخت ہوا
22 قیراط کا 10 گرام سونے کا بھاؤ 472 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 394 روپے کا ہو گیا
24 قیراط کی ایک تولہ چاندی کی قیمت 3475 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2979 روپے پر مستحکم رہی
