پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا 11 واں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کی، کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، ٹم سیفرٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جیمز ونز بھی تیسرے اوور میں محض 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
سعد بیگ کی اننگز بھی 9 رنز تک محدود رہی، عرفان نیازی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے 14 رنز بنائے، عباس آفریدی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر وکٹیں گرنے کے باوجود ایک اینڈ سے ڈٹے رہے اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی، وہ 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ 23 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 ، الزاری جوزف اور عارف یعقوب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل، کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔