بلوچستان کے تانبےاور سونے کی کان کنی میں حکومت کی پہلی 62کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

0

تیل و گیس کی تلاش کی سرکاری کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں پہلی 62 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کر دی ہے۔

پاکستان اور لندن اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مشترکہ خط میں او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ریکوڈک پروجیکٹ میں سونے اور تانبے کی کانوں کی عمر 37 سال ہے۔

ریکوڈک سے ایک کروڑ اکتیس لاکھ ٹن تانبا اور ایک کروڑ اناسی لاکھ اونس سونا ملنے کی امید ہے۔

ریکوڈک میں کان کنی کے پہلے فیز پر سرمایہ کاری کا تخمینہ 5 ارب 60 کروڑ ڈالر ہے۔ دوسرے مرحلے میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہو گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.