اسکالرشپش لیکر بیرون ملک فرار ہونےوالےطالب علموں کے خلاف کارروائی کی جائے:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالر شپ لے کر مفرور طلبا کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ۔۔ چیئرمین کمیٹی جنید اکبر خان نے کہا کہ پڑھنے کی بجائے باہر جاکر نوکریوں میں لگ جاتے ہیں ۔ پی اے سی نے مفرور طلبا کے پاسپورٹ منسوخ  کرنے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کر دی۔

جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔۔۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری وظیفے پر ہابر جاکر پڑھنے والے واپس نہیں آتے ان سے 1.5 ارب روپے وصول کرنے ہیں ۔۔

چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ سرکاری وظائف پر پڑھنے کی بجائے نوکریاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ایسے  طلبا کے نام میڈیا میں شائع کریں ۔۔

اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی میں سی ڈی اے سی بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کے آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اکیڈیمک اور گرلز ہاسٹل کی 3 عمارتیں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر بنائی گئیں ۔۔

وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پہلے بھی 50 کے قریب عمارتیں بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر ہی بنائی گئی تھیں ۔۔ لیکن آڈٹ کی سفارشات کے تحت سی ڈی اے کے ساتھ بیٹھ کر ایک ہفتے میں معاملہ حل کر لیں گے ۔۔

یونیورسٹی آف گلگت بلستان کیلئے پی سی ون سے پہلے فزیبلٹی سٹڈی نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ فزیبلٹی سٹڈی نہ ہونے سے لاگت 4 ارب 20 کروڑ تک بڑھ گئی ۔۔ اس کے علاوہ ترقیاتی فنڈ سے سٹاف کو تنخواہیں ادا کی گئیں ۔۔

حنا ربانی کھر بولیں مانا کہ پی ایس ڈی پی فنڈز سے تنخواہیں ادا نہیں کی جانی چاہئیں ۔۔ لیکن تنخواہوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے تو تنخواہیں کیسے ملیں گی ۔۔

قراقرم یونیورسٹی میں انجنیئرنگ سہولت کے قیام میں تاخیر کا آڈٹ اعتراض کا بھی جائزہ لیا گیا ۔۔ آڈٹ بریف کے مطابق منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں 2.10 ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔۔۔

کمیٹی نے منصوبے میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔۔ سید امین الحق بولے کہ آخر 20 سالوں میں انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کیلئے زمین کا مسئلہ حل کیوں نہیں کیا گیا، مقامی آبادی کے ساتھ مسئلہ حل کر لیا گیا ہے ۔۔ اب عمارت کی تعمیر جارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے