وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کا ریویو مکمل ہو چکا ہے ،معاہدوں کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کی منظوری سے قبل مزید مشاورت کی جائے گی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدار وفاقی کابینہ کا اجلاس،،،سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کی منظوری مؤخر ، قواعد و ضوابط کی تبدیلی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ،،، وزیر اعظم کا آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر اظہار اطمینان،،،،اجلاس میں آرمی چیف کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔۔۔
جاری اعلامیہ کے مطابق فاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی صارفین کو منتقل کرنے اور سی پی پی اے کو بیگاس پر چلنے والے پاور پلانٹس کے ساتھ معاہدوں کو نظرثانی شدہ شرائط کے مطابق دستخط کرنے کی منظوری دے دی ۔ کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی حدود میں انکم ٹیکس، سروسز پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹیز میں مزید ترامیم کی بھی منظوری دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالرز کے پہلا اسٹاف لیول معاہدے کا ریویو مکمل ہو چکا ہے،معاہدوں کے ذریعے آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتر ی اور نجی شعبے کی ترقی حکوم کی تر جیح ہے۔۔
کابینہ نے ای سی سی کے دیگر فیصلوں کی توثیق کردی تاہم سولر نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لینے کے بعد سفارشات دوبارہ کابینہ کے سامنے رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔۔۔
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے:وزیراعظم
