یو اے ای:100درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری

متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 100 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا۔

نیا نوٹ کاغذ کی بجائے پالیمر سے تیار کیا گیا ہے اور جدید ترین ڈیزائن اور سکیورٹی خصوصیات کا حامل ہے۔

نئے نوٹ میں اسپارک فلو ڈائیمنشنز اور کائینگرام کلرز جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

نئے نوٹ کو سرخ رنگ کے مختلف شیڈز میں تیار کیا گیا ہے جس کے سامنے کی جانب اُم القیوین کا تاریخی قلعہ دکھایا گیا ہے جبکہ نوٹ کے پیچھے فجیرہ پورٹ اور اتحاد ریل کی تصاویر موجود ہیں۔

نوٹ پر بریل علامات بھی شامل کی گئی ہیں، تاکہ بصارت سے محروم افراد بھی اس کی مالیت آسانی سے شناخت کر سکیں۔

متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے مطابق نئے نو ٹ کے ساتھ 100 درہم کا پرانا نوٹ بھی قابل استعمال ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے