پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر تو ہو چکا ہے، تاہم ایل او سی پر بسنے والی سول آبادی پر بھارتی جارحیت اپنے گہرے اثرات چھوڑ گئی ہے۔
وادیِ نیلم کے علاقوں جورا اور شاہ کوٹ میں بھارتی گولہ باری کے نتیجے میں شہری املاک کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ایک خاتون شہید ہوئیں ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت نے ان کی عمر بھر کی محنت اور جمع پونجی کو راکھ کر دیا، مگر ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں۔۔ شہریوں نے بتایا کہ آپریشن "بنیان المرصوص” کے دوران بھارت کو پہنچنے والے نقصان نے ان کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے آبائی علاقوں کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔۔۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بھارتی مظالم اور گولہ باری کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔