پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا میں پہلا مقدمہ درج

0

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ اکبر علی کے خلاف جعلی آئی ڈی سے پوسٹ اپلوڈ کرنے پر درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اکبر کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے اور سیدو شریف ہسپتال میں ٹیکنیشن کی پوسٹ پر تعینات ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک جعلی آئی ڈی سے ہسپتال ملازمین کے خلاف پوسٹ کی تھی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.