بلوچستان:قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن۔۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ، 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقہ میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے لیے سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔۔ سیکیورٹی فورسز عوام کی حمایت سے بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے