پاکستان سے مکمل تیار شدہ کاروں کی پہلی بار برآمد۔۔ پاکستان سے تاریخ میں پہلی بار 40 ہونڈا سٹی گاڑیاں جاپان کو برآمد کی گئیں۔۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے ہونڈا اٹلس پاکستان نے ملک میں مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی برآمدات کا آغاز کر دیا۔۔ برآمدی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان تھے۔۔
انہوں نے کہا پاکستانی آٹو سیکٹر عالمی سطح پر ابھرنے کو تیار ہے ۔۔ وزیراعظم کا وژن ایکسپورٹ پر مبنی صنعتی ترقی ہے۔۔حکومت آٹو سیکٹر کو سازگار پالیسیوں سے سپورٹ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔۔ مقامی مینوفیکچررز کو عالمی مارکیٹوں کا رخ کرنا چاہیے
