مارچ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4555 پوائنٹس کا بڑا اضافہ،394ارب روپے منافع

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے مارچ میں نئی ریکارڈ اننگ کھیلی۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کی۔۔

مارکیٹ انڈیکس میں مجموعی طور پر 4555 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس جو یکم مارچ کو ایک لاکھ 13 ہزار 251 پر تھا 28 مارچ کو ایک لاکھ 17 ہزار 807 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔

سرمایہ کاروں نے 394 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ہزار 980 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار 374 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 6 ارب 95 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔ کاروباری مالیت 456 ارب روپے رہی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے