امریکہ کی تجارتی جنگ کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ تک پہنچ گئے ۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز شیئرز مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی ۔۔۔۔ پہلے سیشن میں 1858 پوائنٹس کی زبردست تیزی دوسرے سیشن میں مندی میں بدل گئی ۔۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار 796 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتی رہی۔۔۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے آئل اسٹاکس میں فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔ پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان آئلز لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ماری پیٹرولیم کے حصص میں فروخت کا دباؤ نمایاں رہا۔۔
دوسرے سیشن میں فروخت کے دباؤ پر حصص بازار میں 146 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا ۔۔۔۔ کاروباری حجم 55 کروڑ 36 لاکھ شیئرز سے تجاوز کر گیا ۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 35 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے حصص کی خرید و فروخت کی۔۔
مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 16 ارب روپے کا نقصان ہوا۔۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 475 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔
