پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ایک منفرد اور عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج نے کینائن ٹریننگ تعاون کے ذریعے ملٹری ورکنگ ڈاگز کی تربیت، خصوصاً انسداد دہشت گردی، دھماکہ خیز مواد کی تلاش، اور ریسکیو آپریشنز کے لیے مہارت کا تبادلہ شروع کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کے ملٹری ورکنگ ڈاگ ماہرین نے راولپنڈی میں قائم پاکستان آرمی کے کینائن بریڈنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا آسٹریلوی ماہرین نے جدید تکنیکیں، حکمت عملی اور عالمی معیار کے طریقۂ کار پاک افواج کو منتقل کیے۔تربیت میں فوجی افسران اور سپاہیوں کو خصوصی کورسز کے ذریعے مہارت دی گئی
پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اس اقدام کو "فخر کا لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ”یہ تعاون پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فوجی تیاریوں کو فروغ دینے اور امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔”پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اس اقدام کو "فخر کا لمحہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ”یہ تعاون پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فوجی تیاریوں کو فروغ دینے اور امن و سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔”
