پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: اہم غیر ملکی شخصیات کی پاکستان آمد

اسلام آباد : پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ فورم میں شرکت کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

کیتھرین مارش کی جانب سے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس اہم فورم کے ذریعے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے پر امید ہیں۔ کیتھرین مارش کا منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کی دعوت پر اظہارِ تشکر کیا۔

فورم میں شرکت کے لیے چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے پراجیکٹ مینیجر وانگ ژھی ہوا نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

2011ء سے پاکستان کے ساتھ اشتراک پر خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کے فروغ کی امید ظاہر کی۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم: چینی، امریکی، سعودی اور دیگر غیر ملکی وفود شرکت کریں گے جو، معدنی شعبے کی ترقی کا نیا باب ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے